Thursday, 9 November 2017

کتاب "میر انیس اور قصہ گوئی کا فن" کی اشاعت

ڈاکٹرفرحت  نادر رضوی کی کتاب  "میر انیس اور قصہ گوئی کا فن"   کی اشاعت مکمل ہو گئی ہے.  یہ کتاب چار سو چھیانوے صفحات پر مشتمل ہے۔  ڈاکٹر فرحت کی یہ تخلیق انکی اس تحقیقی کاوش کا ثمرہ ہے جو انہوں نے 

لکھنو یونیورسٹی میں پروفیسر انیس اشفاق صاحب کے زیر سرپرستی انجام دی. یہ گراں قدر دستاویز ان تمام طلاب و محققین کے لیے ایک بیش بہا علمی اور تحقیقی سرمایہ ہے جو میر انیس اور مراثی میں بالخصوص اور اردو ادب یا فن داستان گوئی میں بالعموم دلچسپی رکھتے ہیں۔  


کتاب کی اشاعت لکھنو ایجوکیشنل اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ نے کی ہے اور اسکی طباعت یو ایس اے کی کمپنی کرئٹ اسپیس انڈیپنڈنٹ پبلشنگ پلیٹفارم پر کی گئی ہےنیز اسے آمیزن پر یو ایس اے سے جاپان تک دنیا کے سارے طول عرض میں   پیپربیک نیز کنڈل،  دونوں ہی فارمیٹ میں حاصل کیا جا سکتا ہے.  اسے امیزن پر مصنفہ کا نام یا کتاب کا نام انگریزی رسمالخط میں تائپ کر کے تلاش کیا جا سکتا ہے۔          


لکھنو ایجوکیشنل اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ اعلی معیاری تحقیق و تالیف کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے اور وہ محققین و صاحبان قلم جو اپنی تالیف اردو انگریزی یا ہندی زبان میں ڈاکٹر فرحت کی کتاب کے طرز پر شایع کرانا چاہتے ہون وہ ٹرسٹ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں. 



جاری کردہ

مسعود رضوی

چیرمین و منیجنگ ٹرسٹی

لکھنو ایجوکیشنل اینڈ ڈیویلوپمینٹ ٹرسٹ

شاہد اپارٹمنٹ، گولاگنج لکھنو




کتاب کے لنک امیزن پر:

پیپر بیک: https://www.amazon.in/dp/1977566804

کنڈل:https://www.amazon.in/dp/B0775FP2QS